ایک بار پھر سے پاکستان کا ایک ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ خبروں کی زد میں ہے۔ بدقسمتی سے یہ نا تو کسی علمی کامیابی اور نا ہی کسی اچھی شہرت کے بارے میں ہے، بلکہ ہراساں کرنے کے مکروہ، قابل نفرت اور تکلیف دہ اسکینڈل سے متعلق ہے۔ اگرچہ اس سے قبل دوسرے صوبوں جیسا کہ پنجاب اور سندھ کی جامعات میں بھی طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ تاہم اس بار ہراساں کرنے کے حوالے سے ملک کا محفوظ ترین خطہ، بلوچستان خبروں میں ہے۔ جامعہ بلوچستان (یو او بی) نے یونیورسٹی کے خراب اور خوفناک ماحول کی خبروں سے بہت سے طلباء اور والدین کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
اس سے پہلے ، یو او بی کے متعدد بلاکس میں طلباء کی غیر اخلاقی نگرانی اور ہراساں کرنے کے بارے میں سنجیدہ شرمناک خبریں جنگل میں آگ کی طرح پھیلی ہوئی ہیں؛ چنانچہ اس ناگوار اور تباہ کن واقعے کے پیچھے یونیورسٹی کے کچھ انتظامی ملازمین کا قابل اعتراض کردار سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر شدید بحث کا باعث بنا ہوا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسی تناظر میں بلوچستان ہائیکورٹ کی ہدایات پر پہلے ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہوا ہے، ایجنسی نے مشتبہ طور پر تحقیقات کا آغاز اور اس معاملے میں ملوث یونیورسٹی کے کچھ ملازمین کو گرفتار بھی کیا ہے۔ جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے بھی اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ اور اگر اس معاملے میں یونیورسٹی کا کوئی بھی ملازم ملوث پایا گیا تو قصور وار کے خلاف بغیر کسی نرمی اور تاخیر کے سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صاحب نے بھی اس واقعہ پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسکی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے مبینہ طور پر یونیورسٹی کے کچھ ملازمین کی بھی اس واقعہ میں ملوث ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔ جام کمال صاحب نے انتہائی صریح انداز میں واضح کیا کہ قصورواروں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی اور اس معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایف آئی اے کے ذریعے کیس کی تیز اور جلد تفتیش پر بھی زور دیا۔ مزید برآں، حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بھی اس اسکینڈل میں ملوث مجرمان کے خلاف تیز اور سخت کارروائی کا وعدہ کیا ہے۔
” یہ معاملہ بلوچستان ہائیکورٹ نے اٹھایا ہے اور ایف آئی اے کو اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہوانی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ اس سلسلے میں مکمل تعاون کر رہی ہے۔”
دوسری جانب، طلباء کے مختلف گروپس اور تنظیموں کی جانب سے یونیورسٹی میں مظاہروں کے طوفان کی وجہ سے، تعلیمی سرگرمیاں دیر تک مشکلات کا شکار رہی ہیں۔ در حقیقت ، ہراساں کرنے کی خبریں یونیورسٹی کے طلباء پر بجلی کیطرح گری ہے اور اس واقعہ نے بلوچستان کے لوگوں کی سوچ کو بھی جھنجھوڑ دیا ہے۔ چونکہ جہاں تک طلباء کو ہراساں کرنے کا تعلق ہے تو اس صوبے کا مقام سب سے محفوظ رہا ہے ، اور خاص طور پر یونیورسٹیوں میں اس طرح کے سکینڈلز کو جبکہ عمومی طور پر معاشرے اور سوسائٹی میں اس طرح کے گھناؤنے واقعات کو بہت معیوب سمجھا جاتا ہے۔
اب ، جو کچھ سوالات پیدا ہوتے ہیں وہ یہ ہیں کہ: طالبات کے والدین کو اعتماد کیسے دیا جائے گا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو یونیورسٹی میں اعلی تعلیم کے لئے بھیجیں؟ حکومت اس تباہ کن واقعے کے نتیجے میں سامنے آنے والے نتائج کی تلافی کیسے کرے گی؟ طلباء اور ان کے والدین پر ہونے والے اس اسکینڈل کے نفسیاتی اثرات کیسے معزول کیا جائے گا؟ بلوچستان کے ممتاز تعلیمی انسٹی ٹیوٹ سے اس مکروہ پن کو کس طرح دور کیا جائے گا؟ تحقیقات کو حتمی انجام دینے میں کتنا وقت لگے گا؟ کیا یونیورسٹی انتظامیہ کی کمزوریوں اور خرابیوں کو منظرعام پر لایا جائے گا؟ کیا مجرموں کو قید میں رکھا جائے گا اور قانون کے مطابق سزا دی جائے گی؟ کون ضمانت دیتا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ سچ کی تلاش میں اپنی ذمہ داری سے کوتاہی نہیں برتے گی؟ اور اس مسئلے کو پس پشت نہیں ڈالا جائے گا؟ آنے والے اعلی حکام کو یونیورسٹی کے ناراض طلباء کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو نہ ختم ہونے والے معلوم ہوتے ہیں۔
ظاہر ہے کہ یونیورسٹی کے ہراساں کیے جانے والے اس اسکینڈل سے بلوچستان کے عوام کے لئے تباہ کن رسوائیاں سامنے آئیں گی۔ اور ، حقیقت پسندانہ طور پر اس کو صوبے کے اعلی حکام کی طرف سے سنجیدگی سے لینا چاہئے کیونکہ یہ تباہ کن طوفان سے پہلے کا راستہ بن سکتا ہے۔ ایک ایسا طوفان جو بالآخر رفتار حاصل کرے گا اور وقت گزرنے کے ساتھ مزید بدتر ہوجائے گا ، اگر اس میں کمی نہ کی گئی تو۔ چونکہ بلوچستان کے معاشرتی افکار دوسرے صوبوں سے بہت مختلف ہیں ، لہٰذا جہاں تک ان کے وقار ، مذہب ، اخلاقیات ، اقدار اور اصولوں کا تعلق ہے تو اس معاملے میں بلوچستان کے عوام انتہائی سخت گیر واقع ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ والدین کو اپنی بیٹیوں کو اعلی تعلیم کے لئے تعلیمی اداروں میں بھیجنے سے انحراف کروا سکتا ہے جو بالآخر اس صوبے میں خواتین کے مجموعی تعلیمی تناسب کو کم کردے گا۔
خاص طور پر ہراسانی اسکینڈل کے نتیجے میں خواتین طلباء شدید کنفیوژن کا شکار ہیں کیونکہ ایسے واقعات انہیں اعلی تعلیم حاصل کرنے سے دور کر سکتے ہیں جو آج کل کی ضرورت ہے۔ پہلے ہی ، بلوچستان کی شرح خواندگی 41 فیصد کے لگ بھگ ہے ، جو ملک میں سب سے کم ہے۔ اور ، ابتدائی اور ثانوی تعلیم میں بھی طالبات کا تناسب بہت کم ہے۔ بقیہ چند خواتین جو اعلی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھنے یا نا رکھنے کے بارے میں سخت دباؤ کا شکار ہیں۔
معاشرتی طور پر ، ایک خاتون کی حیثیت سے جو آج کی طالبہ ہے وہ کل ماں بن جاتی ہے۔ اور ، ایک ماں کی گود انسان کے لئے پہلی اکیڈمی کے طور پر کام کرتی ہے۔ اگر کوئی ماں اعلی تعلیم سے مبرا ہے تو وہ کس طرح بلوچستان کے کسی بچے کو باقی ملک اور دنیا کے مسابقتی ماحول کے لئے جدید دور کی ضروریات کے مطابق تیار اور اس کی پرورش کر سکتی ہے۔
عصری دنیا میں، مقابلہ ہر شعبے میں ہر طرح سے ہوتا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے ذریعہ شائع ہونے والی “صنف گیپ رپورٹ” میں پاکستان پہلے ہی پیچھے ہے۔ چونکہ کسی بھی خطے میں خواتین کو معاشی سرگرمیوں میں شامل کیے بغیر پائیدار ترقی نہیں مل سکتی ہے۔ سی پیک اور آپریشنل گوادر پورٹ کی لہر کے لئے ہنر مند اور تعلیم یافتہ ورک فورس کی ضرورت ہے جس کا مقصد خاص طور پر بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے۔ ‘چھوٹے پیمانے پر مینوفیکچرنگ (ایس سی ایم)’ اور ‘سمال اینڈ میڈیم انڈسٹریز (ایس ایم آئی)’ دونوں میں تعلیم یافتہ خواتین کا کردار ناگزیر ہے۔ اور ایک تعلیم یافتہ خاتون ہمیشہ ایک کاروباری جذبے کی حامل ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ معاشی مشکلات سے آزاد ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ، بین الاقوامی محاذ پر پاکستان اس وقت تک اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی مقصد (ایس ڈی جی) خواتین کی مساوات کا حصول نہیں کر سکے گا جب تک کہ ہر صوبے کی زیادہ سے زیادہ خواتین اعلی تعلیم کے حصول میں شامل نا ہو جائیں۔
مزید یہ کہ ہراساں کرنے کے اسکینڈل کے بعد، والدین مجبور ہیں کہ وہ اپنی بیٹیوں کو صرف خواتین یونیورسٹیز میں بھیجیں۔ بلوچستان میں بہادر خان ویمن یونیورسٹی طالبات کا واحد ادارہ ہے جو صوبہ بھر میں ایک یا دو کیمپس رکھتا ہے جو کہ صوبے کی تمام طالبات کے لئے تعلیم کی پیاس بجھانے سے قاصر ہے۔ اس سے صوبے میں خواتین طالبات کے مطالعہ کے دائرہ کار اور ڈومین کو بھی محدود کیا جا سکتا ہے کیونکہ صوبے میں کوئی بھی میڈیکل یا انجینئرنگ کی خواتین یونیورسٹی موجود نہیں ہے۔ اس سے ان لڑکیوں کی صلاحیتوں پر فل سٹاپ پڑ جائے گا جو ڈاکٹر یا انجینئر بننا چاہتی ہیں، لیکن کم از کم ان کی عزت اور وقار کی قیمت پر نہیں۔
یونیورسٹی طلبہ مرد اور خواتین طالبعلموں کیلئے بھی اپنی تعلیم میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا زیادہ مشکل ہوگا۔ چونکہ طلباء کی مبینہ نگرانی اور فلم بندی نے جہاں تک صنفی تعامل کا تعلق ہے، ماحول کو تناؤ کا شکار بنا دیا ہے۔ مرد و خواتین طالب علموں کی کسی بھی حقیقی طور پر تعلیمی گروہ بندی کو اب پہلے ہی غیر متوقع ذہنیتوں کے ذریعے مشکوک نظروں سے دیکھا جائے گا جو اخلاق سے گرے ہوئے اور منحرف رجحانات میں ڈوبے ہوئے ہیں۔